کراچی: گھر میں صفائی کے بہانے سے گھسی ملازمائیں 98 لاکھ کے زیورات لے اڑیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق کے ڈی اے اسکیم کے گھر میں چوری کا مقدمہ منصورعظیم نامی شخص کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مدعی کے مطابق 3 خواتین نےاہل خانہ کوبیروزگاری کا بتا کرگھرمیں صفائی کا کام مانگا تھا، اہلخانہ نے ترس کھا کرگھرکی صفائی کا ایک دن کاکام خواتین کو دیا، تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھرمیں صفائی کی اوراجرت لےکر چلی گئیں۔مدعی منصورعظیم نے ایف آئی آر میں مؤقف اپناتے ہوئے بتایا ہے کہ واردات 17 مئی کو دوپہر 12 سے 3 بجے کے دوران ہوئی جبکہ واردات کا علم کل رات الماری کا معائنہ کرنے پر ہوا جب جیولری باکس خالی ملا۔شارع فیصل پولیس کے مطابق چوری ہوئے زیورات کی مالیت 98 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، خواتین کا موبائل فون بند ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتلاش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر