منفرد نائٹ رن : وفاقی دارالحکومت کی رات روشنیوں سے بھر گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا جس کیلئے رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔اس منفرد رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی، دوڑ کے مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز اور شرکاکیلئے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، تقریب میں اسلام آباد رنرز کے علاوہ لاہور اور کراچی کے لوگوں نے بھی شرکت کی جبکہ بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دوڑ میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے اکثر نے5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔‎5 کلومیٹر کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اسلام آباد رن ود یو کے عمر زمان نے جبکہ دوسری پوزیشن مارگلہ ٹریل رنرز کے اطہر اختر نے، خواتین میں اینجا میرٹویٹ فائنل لائن عبور کرنے والی پہلی تھیں جبکہ اینا ہڈسن دوسرے نمبر پر آئیں۔ مرد رنرز کی 10ہزار کیٹگری ریس میں شہباز وارث پہلے ، مارگلہ ٹریل رنرز کے وقار احمد دوسرے نمبر پر رہے، 10 کلومیٹر دوڑ میں خواتین کیٹیگری میں سلطانت سنبینا نے پہلی پوزیشن اور فرح عمر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔اسلام آباد کے رننگ کلبوں بشمول مارگلہ ٹریل رنرز، اسلام آباد رن ود اس اور اسلام آباد رننگ کلب کی ٹیموں نے اس ریس میں بھر پورشرکت کی۔ناائٹ رن کے اس سیکنڈ ایڈیشن کا مقصدکھیلوں جیسی صحتمندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کے امتزاج سے شہر کی رات کو روشنیوں سے بھرنا تھا اور دارالحکومت میں فٹنس اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی تھا۔مزید برآں نائٹ رن کے اس دوسرے ایڈیشن میں کئی نئے رنرز اور تجربہ کار رنرز کو بھی اکٹھا کیا گیا تاکہ وہ ایک ٹریک پر ایک ساتھ دوڑیں، ایسی سرگرمیوں کا انعقاد شرکاء، منتظمین اور رضاکاروں کی غیر متزلزل لگن کے بغیر ممکن نہیں تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر