کورونا کیسز میں پھر اضافہ ، این سی او سی کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں عالمی وبا کے کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔این سی او سی نے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی گئی ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 18 جون سے بند کیا گیا تھا۔ بندش کے دوران دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کو رعایت دی گئی ہے۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین 27.03 فیصد شرح گلگت جبکہ صفر شرح جہلم اور صوابی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔مظفر آباد میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 13.79 فیصد، کراچی میں 11.50، فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5.40 فیصد، پشاور میں 5.19 فیصد، ملتان میں 4.35 فیصد، نوشہرہ میں 4.21 فیصد، کوئٹہ میں 4.1 فیصد، راولپنڈی میں 2.48 فیصد، حیدر آباد میں 1.84 فیصد، میرپور آزاد کشمیر میں، 1.49 اور لاہور میں 1.09 فیصد ہے۔دس اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 1 فیصد سے کم ہے۔ ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، سوات، صوابی، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر