ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں: سی ای او کرپٹو کونسل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو ہوئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کے لیے کام کررہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹرلائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے، نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے یہ کونسل بنائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹوکونسل کی پیش رفت پراہم اپڈیٹس شیئرکیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفداور بائنانس کے بانی کے دورے اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مقصد نوجوانوں کوبلاک چین،کرپٹوکرنسی اورمصنوعی ذہانت کےذریعے بااختیار بنانا تھا۔ادھر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا پہلی دفعہ ہے کہ ہم دنیا کے پیچھے نہیں کھڑے، ہم اپنا راستہ خود طے کر رہے ہیں، دنیا کی بڑی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں، ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر