حکومت سندھ کا خواتین کوای وی اسکوٹیز دینےکیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔یلو لائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ جام صادق پل اس منصوبے کا اہم حصہ ہے، اس منصوبے کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025 تھی تاہم منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جب کہ ڈپو 1 اور 2 کی تعمیربھی جاری ہے، کوشش ہے وقت سے پہلے مکمل ہو۔اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفارسومرو نےبھی ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دی ۔اس کے علاوہ ترجمان نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹیز روزگار، خواتین کی سہولت اور ماحولیات کیلئے اہم ہیں، کوشش ہے جون 2025 میں ای وی اسکوٹی کے ساتھ ای وی ٹیکسی پربھی کام شروع کریں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر