سلامتی کونسل کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت، تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار بس حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے شہید افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سلامتی کونسل نے حملے کے ذمہ داروں، مالی مددگاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے عالمی قانون اور اقوام متحدہ کےمنشور کے مطابق دہشتگردی کےخاتمے پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔واضح رہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں 4 طالبات اور 2 جوان شہید جبکہ 39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر