سرسید ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلے گی

لاہور(نیشنل ٹائمز ) سرسید ایکسپریس ٹرین جمعہ 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی جس کے پہلے تین روز9 سے لے کر11 جولائی تک انتظامیہ نے تمام کلاسوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، ٹرین اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈراوراکانومی کلاس پرمشتمل ہوگی جوراولپنڈی براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان 22 گھنٹے میں اپنا سفرطے کرے گی۔ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہرڈیڑھ بجے کراچی کیلئے ہوا کریگی اور کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے رات9 بجے روانہ ہوا کریگی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام لاہور اور کراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں جس کے پہلے مرحلہ میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کل 9 جولائی سے سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے براستہ وزیرآباد و فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مکمل طورپرپرائیویٹ کردیا گیا ہے۔ سرسید ٹرین کی پرائیویٹ انتظامیہ نے کل 9 جولائی سے 11 جولائی تک پہلے تین روز ٹرین کی تمام کلاس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو 9جولائی سے 11جولائی تک نافظ عمل ہوگے اس حوالے سے رعایتی کرایہ اے سی سلیپرکلاس کا راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 6 ہزار750 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 5 ہزار250 روپے ہو گا،اے سی بزنس کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 5 ہزار250 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 33 سوروپے ہوگا اسی طرح راولپنڈی سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈرکلاس کا کرایہ 3 ہزار 9 سو روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈر کلاس کا کرایہ 28 سو50 روپے ہوگا جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 17 سو25 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 1310 روپے ہوگا۔ ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی۔ کھانا اور اے سی کلاس میں ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی گی ہے،ٹرین راولپنڈی سے روانہ ہوکر جہلم،وزیرآباد،حافظ آباد، سانگلہ ہل،فیصل آباد، خانیوال،روہڑی، حیدرآباد سٹاپ کرتی ہوئے بائیس گھنٹوں پر کراچی پہنچا کریگی اور اسی طرح مقررہ کردہ سٹاپ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی پہنچا کرے گی جبکہ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کیلئے ہواکریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے شام 8 بجے روانہ ہواکریگی اسی طرح یہ ٹرین کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے رات9بجے روانہ ہوا کریگی اور خانیوال ریلوے سٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے صبح1بجے روانہ ہوکر شام ساڑھے 5بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرپہنچا کریگی۔ واضح رہے کہ ریلوے حکام لاہور اورکراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں اور اس حوالے سے ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر