غیر ملکی کاروبار عالمی تجارتی میلوں سے چینی منڈی میں اپنی جڑیں مضبوط کررہے ہیں

ہاربن (شِنہوا) 34ویں ہاربن عالمی اقتصادی و تجارتی میلے کے دوران ہوکائیڈو کے سٹال پر ہجوم اکٹھا ہوگیا جہاں ہاتھ سے بنے چاول کے گولوں کے براہ راست مظاہرے اور شمالی جاپانی پریفیکچر کی علاقائی لذیذ اشیاء کی نمائش نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررکھی تھی۔
ہوکائیڈو کے نائب گورنر تاکایوکی کانو نے کہا کہ رواں سال ہوکائیڈو کے 14 کاروباری ادارے 36 خاص مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں سے 12 کمپنیاں اور 34 مصنوعات پہلی بار اس میلے میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب ہوکائیڈو کے کاروبار کو مقامی تقسیم کار حاصل کرنے اور پورے چین میں اپنے قدم جمانے میں مدد دے گی۔
چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدرمقام ہاربن میں بدھ کو ختم ہونے والے اس سالانہ میلے میں امریکہ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سمیت 38 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار500 سے زائد کاروباری ادارے شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ 23 چینی صوبوں، خود مختار علاقوں اور بلدیات سے بھی شرکاء نے شرکت کی۔
میلے کے دوران غیر ملکی حکام اور کاروباری نمائندوں نے سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر حئی لونگ جیانگ کی بڑھتی ہوئی کشش کو اجاگر کیا اور چینی منڈی سے اپنی وابستگی کو مزید گہرا کرنے کا عہد کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر