سمندر کے زائد درجہ حرارت کی وجہ سے نیمو مچھلی کو خطرہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چھوٹی اور خوبصورت دکھنے والی یہ ایک کلاؤن فِش ہے جس پر مشہور زمانہ فلم ‘فائنڈینگ نیمو’ بھی بنی تاہم اب اس مچھلی میں تبدیلی پیدا ہوتی جارہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق سمندر کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے یہ مچھلی سکڑتی جارہی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں جب سمندری درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوا تو مرجان کی چٹانوں پر رہنے والی اس کلاؤن فش میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے دنیا کے سمندروں میں دوسری مچھلیوں کے تیزی سے گھٹتے سائز کا پتا چلانے میں مدد مل سکتی ہے۔نیو کیسل یونیورسٹی میں ٹراپیکل میرین سائنسز کی سینئر لیکچراار ڈاکٹر تھریسا روگر نے کہا کہ نیمو مچھلی سکڑ سکتی ہےاور یہ گرمی کے دباؤ کے واقعات سے بچنے کے لیے ایسا کرتی ہیں۔سائنس دانوں نے گرمی سے نمٹنے کے لیے انفرادی کلاؤن فش کی متعدد پیمائش کیں اور دریافت کیا کہ مچھلی نہ صرف وزن کم کرتی ہے بلکہ کئی ملی میٹر تک چھوٹی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شواہد سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پرندے، چھپکلی اور کیڑے مکوڑے سمیت دیگر جانور شکل بدل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر