وزیراعلی پنجاب نے فرائض سے غفلت پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

ڈیرہ غازی خان (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب نے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے دورہ ڈی جی خان کے دوران عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق، جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفر گڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہوگا، شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے، پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا، سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں، افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر