اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین،مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی، برطانوی نژاد قیدی کو کونسلر رسائی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت وفد نے قیدی سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، کس قیدی سے ملاقات کی؟



