اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے متاثر ہوں گے،گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی،کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر



