برہان وانی کا پانچواں یوم شہادت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ہیرو برہان وانی کے شہادت کے موقع پر بھارت نے مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے،حریت رہنما مشتاق السلام کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع کلگام اور ضلع پلوامہ میں دو، دو اور ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق السلام کو سری نگر کے علاقے بٹمالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کا جمعرات کو پانچواں یوم شہادت تھا ۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال حریت قیادت نے دی۔ آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکلنے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے وادی کو چھانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جگہ جگہ قابض فوج کے پہرے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر