غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر اذیت میں ہوں، ملالہ کی عالمی رہنماؤں سے نسل کشی رکوانے کی اپیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر غزہ میں اسرائیل کی ظلم و بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں دیکھ کر اذیت میں ہوں۔ملالہ نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بھوکے بچے ہیں، اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کے سبب رنج میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ فوری اور عالمی سطح پر غزہ کے لیے اقدام کیا جائے۔ میں دنیا کے تمام رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ اس نسل کشی کو روکا جا سکے اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔گزشتہ دنوں ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کیے تھے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ امداد کی 80 روز سے مکمل ناکابندی کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش بدستور جاری ہے اور غزہ میں اب تک کوئی امداد داخل نہیں ہوسکی۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر