غزہ کی ناکا بندی، برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ کی ناکا بندی کو ‘اخلاقی طور پر غلط’ اور ‘غیر معقول’ قرار دیا اور پارلیمنٹ کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت کے ‘قابل مذمت اقدامات اور بیان بازی’ ملک کو اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے الگ تھلگ کر رہی ہے۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیلی سفیر کو تجارتی مذاکرات معطلی سے آگاہ کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔اس دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے استفسار کیا کہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو سرخ لکیر کیا ہے؟جب عالمی برادری نے کہا کہ وہ اسرائیل کو روک دے گی اور ایسا نہیں ہوا، غزہ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ جواب میں ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ یہ واضح کردوں کہ حکومت امداد کیلئے اسرائیل کے ماڈل کی مخالفت کرتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ انسانی اصولوں کا احترام نہیں کرتا، یہ مطلوبہ رفتار یا پیمانے پر مؤثر طریقے سے امداد نہیں پہنچا سکتا یہ غلط ہے، اور یہ انسانی نظام کیلئے خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے تجویز پیش کی ہے کہ وہ غزہ کے اندر امداد کی تقسیم کا انتظام کرے گا، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور رضاکار تنظیموں کے کردار کو ختم کرے گا۔ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھاکہ غزہ میں لاکھوں شہریوں پر بھوک کا خطرہ منڈلا رہا ہے جوکہ مکروہ عمل ہے، غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ظالمانہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اب یہ سب ختم کریں، اسرائیل کا امداد روکنا اورشراکت داروں کے خدشات کو مسترد کرنا ناقابل دفاع ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 2 مارچ سے غزہ کی ناکا بندی کر رکھی ہے اور اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا کہ امداد نہ پہنچی تو اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار فلسطینی بچے مر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ حکام کے مطابق گزشتہ روز پانچ امدادی ٹرک غزہ میں پہنچے لیکن اسرائیلی فوج نے امداد تقسیم نہ ہونے دی، وہیں اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔خیال رہے کہ غزہ میں نئے فوجی آپریشن پر کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر