سعودی فرمانروا نے فلسطینی حجاج کیلئے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رسعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس سال حج کے لیے ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، یعنی ایک ہزار فلسطینی حجاج کو شاہ سلمان کے ذاتی خرچ پر حج کروایا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میزبانی خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔سعودی وزارت نے بتایا کہ وہ ان مہمانوں کے لیے حج کے تمام انتظامات کی جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے تاکہ ان کی عبادات کو آسان اور سہل بنایا جا سکے۔فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر