پاکستانی سفیر کی برسلز میں BECI کے سی ای او سے ملاقات، تجارتی و سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال

برسلز (نیشنل ٹائمز) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے آج برسلز میں “برسلز انٹرپرائزز، کامرس اینڈ انڈسٹری” (BECI) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری گیئرٹس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے برسلز ریجن کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے موجود مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان امکانات کو اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے نجی شعبے کو باہمی تعاون کے ذریعے میسر آ سکتے ہیں۔

فریقین کے درمیان پاکستان اور بیلجیئم کی کمپنیوں کے مابین کاروباری روابط کو فروغ دینے، تجارتی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ منصوبہ جات کی امکانات پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کو دونوں جانب سے مفید اور مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر