چین کا پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی درآمد پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیزعائد کرنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چین 19 مئی سے امریکہ، یورپی یونین، چین کے تائیوان علاقے اور جاپان سے درآمد ہونے والے پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر پر 5 سال کی مدت کے لیے انسداد ڈمپنگ ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔
وزارت کے مطابق ایک تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ مذکورہ بالا علاقوں سے پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی درآمدات میں ڈمپنگ شامل تھی جس سے چینی مین لینڈ میں پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کی صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
وزارت نے کہا کہ انسداد ڈمپنگ ڈیوٹی کی شرح 3.8 فیصد سے 74.9 فیصد تک ہو گی۔
پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر بنیادی طور پر آٹو پارٹس، الیکٹرانک آلات، صنعتی مشینری، کھیلوں کے سامان اور طبی آلات سمیت مختلف شعبوں میں جزوی طور پر تانبا، زنک، ٹِن، سیسہ اور دیگر دھاتی مواد کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر