میرا نے دلیپ کمار کیساتھ اپنی نایاب تصاویر وائرل کردیں

لاہور (نیشنل ٹائمز) فلمسٹار میرا نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ہمراہ لی گئیں ماضی کی یادگار تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔میرا نے دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکانٹ پر ماضی کی کچھ نایاب تصاویر شیئر کی ہیں۔لالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں ان کے ہمراہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار، ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور شتروگن سنہا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنے دورہ بھارت کے دوران دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ یہ تصاویر بنوائی تھیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دلیپ کمار کے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہی آج ایک دور کا خاتمہ ہو گیا۔میرا نے لکھا کہ دلیپ کمار نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس سے فنکاروں اور مداحوں کو متاثر کیا۔اداکارہ نے بالی ووڈ اداکار کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر