پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آئندہ3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے اورگرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد ، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جب کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر