پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پاکستان مخالف منظم بھارتی مہم اور بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے۔ڈوزئیر میں بتایا گیا کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،خواتین اور شہری شہید ہوئے،پاکستان نے اپنے دفاع میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، بھارت کودھول چٹادی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئیں۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر