چین-سربیا دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر بلغراد میں نمائش کا انعقاد

بلغراد(شِنہوا)بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے چین-سربیا دوستی کے 70 سال کی تکمیل اور مرکز کے سرکاری افتتاح کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے بین الثقافتی دستکاری نمائش کا آغاز کیا۔
“ثقافتی ورثے کے پل” کے عنوان سے سربیا کے ہنر مندوں کی تنظیم ایتھنو نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقد کی گئی نمائش میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد روایتی دستکاریوں کی نمائش کی گئی جن میں کڑھائی، بُنائی اور مٹی کے برتن شامل ہیں۔ سینکڑوں افراد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی و سربیائی ثقافتی ورثے سے براہ راست متعارف ہونے کا موقع حاصل کیا۔
سربیا میں چینی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر تانگ دا شینگ نے کہا کہ یہ نمائش صرف ہنر کا مکالمہ نہیں بلکہ پہاڑوں اور سمندروں کے پار تہذیبوں کا مصافحہ ہے۔ یہ فن پارے ہمارے عوام کی خوبصورتی کی جستجو اور زندگی سے محبت کو ظاہر کرتے ہیں۔
سربیا کے ترقیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر تاتجانا ماتک نے کہا کہ یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت صرف ہماری یادداشت نہیں بلکہ ہمارا مستقبل بھی ہے۔ تاتجانا نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نمائش باہمی اعتماد اور تعاون کی پائیدار علامت بنے گی۔
ایتھنو نیٹ ورک قومی و بین الاقوامی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے سربیا بھر میں دستکاری کی تنظیموں کو یکجا کرتا ہے تاکہ روایتی فنون کا تحفظ اور انہیں فروغ دیا جا سکے۔
چینی ثقافتی مرکز بلغراد کے ڈائریکٹر ژانگ آئی من نے مرکز کی طرف سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ چینی کڑھائی والا لباس ہو یا سربیائی اون کا قالین، ہر فن پارہ تاریخ، شناخت اور ہنرمندی کی چھاپ لئے ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر