صرف وفاقی وزراء ہی قومی پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف وفاقی وزراء ہی قومی پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق صرف وفاقی وزراء ہی پرچم والی گاڑی استعمال کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں بھی فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا، اس موقع پر وفاقی وزرا او ر وزرائے مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ تحریک انصاف حکومت پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے، پروٹوکول اور سیکیورٹی سے متعلق سادگی کی ابتدا اپنی ذات سے کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکل مدنظر رکھتے ہوئےنجی و سماجی مصروفیات تقریباً ترک کی ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی ضروریات کا از سر نو جائزہ لیں، اس پر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی پر پرچم لہرانے کی پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر