اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بیماری میں بھی صدر آصف علی زرداری نہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں اور نہ ہی ملک سے۔ زرداری صاحب نے اس ملک میں اپنی عمر کا بڑا حصہ جیل میں گزارا لیکن ان پر ثابت کچھ نہیں ہوا۔ گوکہ آج تک انصاف ملا نہیں لیکن زرداری صاحب آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کی طویل داستان آج بھی جاری ہے۔ کسی کو ڈھیل ملتی ہے تو کسی کو قبل گرفتاری دس دن کا نوٹس دیئے جانے کا حکم۔پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے بجائے لوگوں کو رلیف دے۔آج عوام کا برا حال ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ لوگ اس نالائق اور نااہل سلیکٹڈ حکومت کو صرف بددعائیں دے رہے ہیں۔
بیماری میں بھی صدر آصف علی زرداری نہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں اور نہ ہی ملک سے، شازیہ مری کا ناقدین کو جواب



