اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کے ساتوں امارات کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی ۔یہ منصوبہ اماراتی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں اسٹیشنوں کے ذریعہ مسافر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک مختلف امارات تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔
ابوظبی: اماراتی ریاستوں کو ملانے کیلئے ٹرین سروس منصوبہ



