چین کا سائنسی و تکنیکی اختراع کے لئے مالی معاونت مضبوط کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین سائنس و ٹیکنالوجی میں ملک کی خود انحصاری اور طاقت کو بہتر بنانے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع کے لئے اپنی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پیپلز بینک آف چائنہ اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور دیگراداروں سمیت 7 سرکاری اداروں کے جاری کردہ رہنما اصولوں کی دستاویز میں 15 ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں تاکہ سائنسی و تکنیکی اختراع کے لئے مالی خدمات کو فروغ دیا جا سکےجن میں مشترکہ سرمایہ کاری، قرض کی فراہمی، اور بیمہ تعاون شامل ہیں۔
رہنما اصولوں کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی اہم حکمت عملیوں کی معاونت سے متعلق کوششوں کے ضمن میں چین بڑے قومی سائنس و ٹیکنالوجی کا کام انجام دینےوالے کاروباری اداروں اور سائنس و ٹیکنالوجی پر مشتمل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا ۔
دستاویز کے مطابق چین اپنے نیشنل وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ سے فائدہ اٹھائے گا، ثانوی مارکیٹ کے نجی ایکویٹی فنڈز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے لئے دوبارہ قرض دینے جیسے ساختی مالیاتی پالیسی اقدامات کو بہتر کرے گا۔
ملک سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع کے لئے سرمایہ کی منڈی سے فائدہ اٹھائے گا اور اہم بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کی عوامی پیشکش کو ترجیح دے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر