اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔
غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید



