چین کا بھارت کیخلاف اقدام، اروناچل پردیش کے مختلف علاقوں کے چائنیز نام رکھ دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان (اروناچل پردیش) تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے جب کہ ناموں کی تبدیلی چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا داخلی معاملہ ہے، ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔اس سے قبل بھی گزشتہ سال اپریل میں چین نے اروناچل پردیش کے 30 مقامات کے چائنیز نام رکھے تھے۔دوسری جانب بھارت نے چینی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور وہاں 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر