چین نے غزہ کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی المیہ ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ غزہ ایک زندہ جہنم بن چکا ہے، اسرائیل کی مسلسل بمباری اور چھاپوں سے روزانہ شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔
غزہ میں تقریباً 5لاکھ افراد بھوک کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کررہے ہیں جس کا تذکرہ کرتے ہوئے فو نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ عالمی انسانی قانون کی پاسداری کرے اور خوراک، ادویات اور دیگر اہم سامان کی بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینے کے لئے ناکہ بندی ختم کرے۔
فو نے انسانی ہمدردی کارکنوں کے تحفظ اور ان کی ہلاکتوں کے احتساب پر بھی زور دیتے ہوئےنشاندہی کی کہ تنازع میں 400 سے زائدامدادی کارکن مارے جا چکے ہیں، انہوں نے انسانی اداروں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
فو نے کہا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ فوجی کارروائی تنازع حل نہیں کرسکتی، یہ صرف انسانی بحران کو طول دے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر