چینی طیارے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے، عالمی ایئرلائنز تنظیم

نیروبی (شِنہوا) ایئر لائنز کی نمائندگی کرنے والی عالمی تجارتی ایسو سی ایشن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے توقع ظاہر کی ہے کہ چینی ساختہ طیارے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شِنہوا سے بات کرتے ہوئے آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا کہ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (کومیک) مئوثر اور جدید ہوائی جہازتیار کررہی ہے جو اس وقت دنیا بھرمیں استعمال ہورہے ہیں۔
والش نے آئی اے ٹی اے گراؤنڈ ہینڈلنگ کانفرنس کے موقع پر کہا کہ توقع ہے کہ چینی ساختہ طیارے ہوائی جہاز کی مارکیٹ میں مسابقت لائیں گے اور اس طرح فضائی اداروں کی صنعت کو زیادہ سستی خریداری کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی ساختہ طیارے بنیادی طور پر چین اور ان ہمسایہ ایشیائی ممالک میں پرواز کررہے ہیں جو چینی سند کو قبول کرتے ہیں۔
تین روزہ اجلاس میں دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کے نمائندوں اور پالیسی سازوں نے عالمی ہوا بازی کے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر