اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون کی امریکی سرمایہ کار برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یہ ملاقات ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوئی۔شیخ طحنون نے ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں 2027 تک ابوظبی حکومت کو مکمل طور پر آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت) پر منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔شیخ طحنون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’ہم نے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جو متحدہ عرب امارات کی عالمی قیادت کے عزم کا حصہ ہے‘۔شیخ طحنون نے آرٹیفیشل انٹیلجنس اور کمپیوٹیشنل انفراسٹرکچر کے میدان میں مشترکہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ترقی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔روتھ پوراٹ نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی تعریف کی، جو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پائیدار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب متحدہ عرب امارات اور امریکا چِپس کی برآمدات پر نئی پالیسی کے تناظر میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر