9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر