بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق عدالت کے دیے گئے فیصلے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کرانے کا حکم جاری کردیا۔جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ دیا کہ 10 جنوری ، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں، عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر