امریکا نے جوہری مذاکرات کے چلتے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے تازہ پابندیاں 3 ایرانی شہریوں اور ایک ایرانی ادارے پر لگائی گئی ہیں، جن کے تعلقات تہران کی “آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ” (SPND) سے بتائے گئے ہیں۔نئی پابندیوں کے تحت متاثرہ افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی تعلقات پر پابندی عائد ہو گی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران جوہری پروگرام کو مسلسل توسیع دے رہا ہے اور ایسے تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو جوہری ہتھیاروں اور اُن کے نظامِ ترسیل کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ پابندیاں ایران کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے تھے، جن کا مقصد ایک نیا معاہدہ طے کرنا ہے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔واضح رہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیار بنانے کی تردید کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر