انڈونیشیا، گولہ بارود تلف کرنے کے دوران دھماکے سے 13 افراد ہلاک

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں انڈونیشیا کی فوج کی جانب سے زائد المیعاد گولہ بارود تلف کرنے کے دوران کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
انڈونیشیاکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل واہیو یودھایانا نے بتایا کہ یہ واقعہ جکارتہ کے وقت کے مطابق پیر کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر گاروت ریجنسی کے ساگارا گاؤں میں پیش آیا، مرنےوالوں میں 4 فوجی اور 9شہری شامل ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈونیشیاکی فوج کے 4 اہلکار اور 9 مقامی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی 2 گڑھوں میں دھماکے کامیابی سے کئے گئے تاہم جب ٹیم تیسرے گڑھے میں ڈیٹونیٹر تیار کر رہی تھی تو ایک غیر متوقع دھماکہ ہوا جس میں 4 فوجی اور 9 شہری ہلاک ہو گئے۔
یودھایانا نے کہا کہ فوجی ٹیم نے پہلے تمام آلات کا معائنہ کرکے تصدیق کی تھی کہ وہ محفوظ حالت میں ہیں۔یہ مقام معمول کے مطابق زائد المیعاد گولہ بارود کو تلف کرنے میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام متاثرین کو پامینگ پیوک جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جان لیوا واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنےکے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر