اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر شہریوں کی محبت کا جواب دیا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
سیالکوٹ: شہریوں کا پاک فوج کے جوانوں کا استقبال، ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھول نچھاور کیے



