اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، معاملے کے اگلے لیول تک جانے کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں مگر ہم اپنے گارڈز ڈاون نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے امن کی بات جیو نیوز پر سنی ہے، ہم اس پر محتاط ہیں، اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیےبھی تیار ہیں۔وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ، ’ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’، شہباز شریفخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے، جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر ہم یہ ردعمل نہ دیتے تو تو بھارت نے 2 یا 3 مہینے بعد پھرہم پر چڑھائی کر دینی تھی، ہم نے بھارت کو روکا ہے، بھارت کو پتالگنا چاہیے کہ پاکستان برداشت نہیں کرے گا۔خواجہ آصف نے بتایا کہ نورخان ائیر بیس پر ایک گاڑی کے سوا کسی اورجگہ کوئی نقصان نہیں ہوا جب کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کردیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر