چین اور روس کا بدمعاشی اور طاقت کی سیاست کے خلاف ملکر کام کرنے کا عزم

ماسکو(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین روس کے ساتھ ملکر ان خصوصی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کام کرے گا جو وقت نے سونپی ہیں کیونکہ عالمی غیریقینی صورتحال عالمی معیشت پر مزید دباؤ ڈال رہی ہے۔شی نے کہا کہ آج کے دور میں یکطرفہ جوابی اقدامات ، بدمعاشی اور طاقت کی سیاست کے پیش نظر چین روس کے ساتھ مل کر بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی خصوصی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے کام کررہا ہے۔پوتن نے بھاری ٹیکس کے نفاذ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عام سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے، اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں اور یہ خود کو نقصان پہنچانے کے برا بر ہے۔امریکہ نے اپریل کے شروع میں دنیا بھر میں اپنے تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں کے خلاف نام نہاد اضافی ٹیکس کا اعلان کیا تھا جس سے ممکنہ عالمی معاشی کساد بازاری سے متعلق بڑے پیمانے پر خدشات پیدا ہوئے۔ کئی ممالک نے جوابی کارروائی کا عزم کیا ۔یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز 95 ارب یورو (107.2 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات کو ہدف بناتے ہوئے ایک عوامی مشاورت کا آغاز کیا۔اس میں متنبہ کیا گیا کہ اگر امریکہ کے ساتھ نام نہاد اضافی ٹیکس پر جاری مذاکرات معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں تو جوابی ٹیکس لاگو کردیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر