چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، چینی صدر

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔شی جن پھنگ نے یہ بات ماسکو میں کریملن کے صدارتی دفتر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو کے دوران کہی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں، کوئی طاقت ان دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور احیا حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کوئی طاقت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد کو متزلزل نہیں کرسکتی اور کوئی طاقت کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نہیں روک سکتی۔صدر شی جن پھنگ نے پوتن کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا تاکہ چین اور روس کے تعلقات کا خاکہ تیار کیا جاسکے اور عالمی نظم و نسق کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔اس موقع پر روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا کہ روس اور چین ہمیشہ یکجہتی کے ساتھ ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے ایک اٹوٹ دوستی قائم کی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے تزویراتی رہنمائی فراہم کرنے، پیچیدہ بین الاقوامی منظرنامے کے مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے، جامع تزویراتی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور زیادہ منصفانہ، جمہوری اور کثیر قطبی دنیا کی ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین عالمی سطح پر مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کی حمایت کرتا ہے اور اس کے لئے پرعزم ہے اور سمجھتا ہے کہ تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لینا اور یوکرین بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ضروری ہے۔روسی صدر نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر چین کے معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس بغیر کسی پیشگی شرائط کے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے اور ایک منصفانہ اور دیرپا امن معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر