بھارت میں بے چینی اور پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے: امریکی اخبار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ سمجھنا مشکل ہے کہ پاک بھارت تنازع آگے کیا رُخ اختیار کرےگا لیکن بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، بھارت میں 21 ائیرپورٹس کم سےکم ہفتے تک بند کردیے گئے ہیں جب کہ بھارت کے کئی شمالی اور مغربی شہروں میں جمعرات کو بجلی بند رہی۔امریکی اخبار کا بتانا ہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور میں جمعرات کو مکمل بلیک آؤٹ رہا اور راجستھان میں سرحدی علاقوں کے اسکول بند رہے۔دوسری جانب ماہرین کے حوالے سے امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، بعض لوگ سڑکوں پر جشن منارہےہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملے کےسبب انتقامی کارروائی کی جائے،امریکی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کےخلاف ایف 16استعمال نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر