چینی اور روسی عوام کا عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں کردار ناقابل فراموش ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-روس عوامی اور ثقافتی تبادلے کی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے ۔ تقریب کا انعقاد چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں کیا گیا۔شی نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ 80 برس قبل چینی اور روسی عوام نے ملکر عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کے لئے ناقابل فراموش تاریخی کردار ادا کیا اور خون سے نہ ٹوٹنے والی عظیم دوستی قائم کی جس نے دوطرفہ تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔شی نے کہا کہ 80 برس بعد دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے چین-روس تعلقات نے نئی توانائی حاصل کی ہے اور بڑے ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عوامی اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانا باہمی مفاہمت کو بڑھانے، اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں سماجی اور عوامی تعاون کو مستحکم کرنے میں بہت دور رس اہمیت کا حامل ہے۔چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے مشترکہ مشن کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ہاتھ ملائیں گے اور گرمجوشی اور انکساری سے عوامی اور ثقافتی تبادلے کریں گے جو لوگوں کے دلوں کو جوڑدیں تاکہ دونوں اطراف کی عوام کے درمیان باہمی مفاہمت و محبت میں نئی روح پھونکی جا سکے اور نئے دور کے لئے تعاون کے حوالے سےچین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام میں نیا کردار ادا کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر