ویٹیکن سٹی: پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کیلئے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز شریک ہیں۔تاہم کچھ گھنٹوں بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ دھوئیں کے اشارے کا انتظار کیا جا سکے، جو 133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد نمودار ہوا۔اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے، جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔
نئے پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہے؟
پوپ کے انتخاب کیلئے جو لفظ کانکلیو استعمال کیا جاتا ہے اس کا لفظی مطلب تو چابی کے ساتھ تالہ لگانا ہوتا ہے تاہم درحقیقت کانکلیو وہ موقع ہوتا ہے جب کارڈینلز ویٹی کن کی ایک تالا لگی عمارت میں مقیم ہو کر پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔یہ انتخاب سسٹین چیپل میں ہوتا ہے جہاں ہر کارڈینل انتخاب کے عمل کو خفیہ رکھنے کا حلف اٹھاتا ہے اور خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹ دیتا ہے۔ 80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز سسٹین چیپل میں خفیہ ووٹنگ کرتے ہیں، جب تک کہ اُن میں سے کوئی دو تہائی اکثریت یعنی 89 ووٹ حاصل نہ کر لے۔پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل ہونے تک ووٹنگ جاری رہتی ہے، ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا جس سے سیاہ یا سفید دھواں نکلتا ہے جو سینٹ پیٹرز اسکوائر سے دیکھا جاسکتا ہے۔چمنی سے نکلنے والا کالا دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ ہوتا ہے۔بدھ کو سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلا جس کا مطلب ہے کہ پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر