راولپنڈی میں 3 بھارتی ڈرونز تباہ، زخمی ہونیوالا شہری دم توڑ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر رومی روڈ کے علاقے میں ڈرون مار گرایا گیا جب کہ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کےقریب ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈرونز فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب گرے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فوڈ اسٹریٹ میں گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا تھا تاہم نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کافی دیر تک ہوا میں بھی پرواز کرتے رہےجب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب ظفروال کے علاقے تاراپورمیں ڈرون گرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا جب کہ گوجرانوالہ کی حدود میں بھی بھارتی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔سندھ کے ضلع گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں بھی میں ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کسان جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر