تہران (شِنہوا) ایران نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے یمن کے حوثیوں کے اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
پیر کے روز جاری کیے جانےوالے ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے ایسے بے بنیاد دعوؤں کے اعادے کو طاقتور لیکن مظلوم یمنی قوم کی توہین قرار دیا۔
بیان میں ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے احترام کی ضرورت کے حوالےسے ایران کے موقف کو اجاگر کیا گیا اور یمن پر امریکی فوجی حملوں کی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی کے طور پر مذمت کی گئی۔
یہ بیان حوثی گروپ کے اس اعلان کے بعد جاری کیا گیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے کے جواب میں وہ اسرائیل کی جامع فضائی ناکہ بندی کریں گے ۔
قبل ازیں گروپ نے ایک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو اسرائیل کے اہم بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مرکزی ٹرمینل کی طرف جانے والی ایک سڑک پر گرا تھا۔
ایران نے اسرائیل پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے



