امریکی پالیسیاں مشرق وسطیٰ میں بدامنی کو بڑھا رہی ہیں، مصری ماہر

قاہرہ (شِنہوا) ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں نے مشرق وسطیٰ میں بدامنی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
مصری کونسل برائے امور خارجہ کے ڈائریکٹر عزت سعد نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی کے مبصر کی حیثیت سے میرے 2مشاہدات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلا مشاہدہ یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کی سیاسی بیان بازی میں بہت زیادہ تکبر، غرور اور گھمنڈ پایا جاتا ہے اور یہ مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکی دے رہی ہے۔
دوسرا مشاہدہ یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس عام طور پر مشرق وسطیٰ یا دیگر مسائل کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں ہے۔
سعد نے نشاندہی کی کہ علاقائی کشیدگی کا ایک دیرینہ ذریعہ فلسطینی مسئلہ کو خاص طور پر غلط طریقے سے نمٹانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کو مشرق وسطیٰ کا ریویرا بنایا جا سکتا ہے اور واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
سعد نے کہا کہ فطری طور پر عرب دنیا اور بین الاقوامی برادری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس نقطہ نظر کو مسترد کر دیا۔
سعد نے مزید کہا کہ زمینی حقائق ایسے اعلانات کے منافی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی غیر جانبدار مبصر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پہلے 100 دنوں کے دوران کسی بھی محاذ پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر