یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے، 50 افراد زخمی، انفرا اسٹرکچر تباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حالیہ ہفتوں میں روسی افواج کی جانب سے یوکرینی شہری علاقوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، باوجود اس کے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔جمعہ کو خارکیف کے گورنر کے بیان کے مطابق روسی فوج کے ڈرون حملوں میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ایک 11 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی اور متعدد رہائشی عمارتیں، شہری انفرا اسٹرکچر اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین میں معدنیات کی تلاش کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی شہر خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع ہے اور ماسکو کے حملے کے آغاز سے ہی مسلسل نشانہ بنتا آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر