دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔صوبے میں میں 10جولائی سے دسویں اور گیارہ جولائی سے بارہویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔ شہرام ترکئی نے بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے امتحانات عید کے بعد ہوں گے۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہتر ہیں۔ 12جولائی سے اسکولز کھل جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں پہلے ہفتے ایڈمیشن اور انرالمنٹ ویک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ نے ویکسین نہیں لگوائی وہ تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ حالات ابھی بہت بہتر ہے، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے۔ امتحان کو محدود کردیا گیا ہے، چند مخصوص مضامین ہی میں لیا جارہا ہے۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کورونا کے دوران بڑھنے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر