اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کل بروز بدھ طلب کرلیا ہے۔آصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے آج درخواست پر سماعت کی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آصف علی زرداری ضمانت قبل از گرفتاری مانگ رہے ہیں؟سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔ وکیل نے کہا اگرعدالت طلب کریگی تو آصف علی زرداری پیش ہو جائیں گے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا یہ کیس باقیوں کیلئے بھی مثال نہ بن جائے نا۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر