اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مشیر قومی سلامتی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر



