آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی، مریم نواز کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر محمد صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود تھے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شہباز شریف شریک ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نمائندگی کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کشمیر انتخابات کی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے اس لیے میں وہاں مصروف ہوں جس کی وجہ سے میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔مریم نواز نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر انتخابات میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی لیکن عوام کو اس وقت انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر